Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی ایک شاہراہ سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن سے منسوب

2019 میں انہیں کنگ عبد العزیز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ( فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کی ایک شاہراہ کا نام سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے نام پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ حکم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر جاری کیا گیا۔ شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے منفرد شاعرانہ تجربے نے سعودی اورعربی ادب پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
یہ شاہراہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے مغرب میں واقع ہے جس کے شمال میں کنگ سلمان روڈ اور جنوب مں الثمامہ روڈ اس سے متصل ہے۔
یاد رہے کہ سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن 75 برس کی عمر میں پیرس میں علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔
عرب دنیا میں سعودی شاعری کو مقبول بنانے کے معمار شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کی شاعری کو بہت سے معروف عرب فنکاروں نے گانوں میں امر کردیا جن میں طلال مدح، محمد عبدو اور دیگر شامل ہیں۔
ان کے حب الوطنی کے الفاظ اور گیتوں نے خاص طور پر سعودیوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کیا جس سے ان کے اور ان کی قوم کے لوگوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوا۔
شہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمار جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے شعر وادب کے حوالے سے خدمات انجام دیں اور کئی تصانیف چھوڑی ہیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 2019 میں انہیں کنگ عبد العزیز ایوارڈ سے نوازا تھا۔

شیئر: