Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے نجی میوزیم میں 285 سال پرانے موسیقی کے آلات

علی القاضی نے اپنے گھر کے ایک حصے کو میوزیم کی شکل دے رکھی ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی عرب کی عنیزہ کمشنری میں قدیم فن اور نادر اشیا سے محبت رکھنے والے سعودی شہری علی القاضی نے اپنے نجی میوزیم میں نادر و نایاب موسیقی کے آلات اور قدیم گراموفون رکھے ہیں۔
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری علی القاضی نے بتایا کہ ’قدیم روایتی موسیقی ان کی پسندیدہ ہے جو انہیں بچپن کی یاد دلاتی ہے۔‘
انہوں نے اپنے گھر کے ایک حصے کو میوزیم کی شکل دے رکھی ہے جہاں پرانے ریڈیو، گراموفون، ریکارڈ، آڈیو ریکارڈنگ ڈسک اور بہت سے دیگر آلات موسیقی رکھے ہیں۔
پرانے گراموفون میں ایک سیٹ 285 برس سے بھی زیادہ پرانا ہے جسے انہوں نے بہت سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
اس سیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ وہ آج بھی چلتا ہے جسے چابی گھما کر چلایا جاتا ہے۔
علی القاضی کا کہنا تھا کہ ’قدیم موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے دور دور سے ان کے میوزیم کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں جہاں وہ نہ صرف پرانے دور کے گراموفون کو دیکھتے ہیں بلکہ پرانے گانے بھی سنتے ہیں۔‘
سعودی شہری نے اپنے ذاتی میوزیم میں دیگر قدیم اشیا بھی محفوظ کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اشیا آنے والے نسلوں کے لیے جمع کی ہیں تاکہ وہ ان سے واقف ہوں سکیں۔‘

شیئر: