سعودی عرب میں تبوک کے ’حسمی‘ عجائب گھر میں عہد رفتہ میں استعمال ہونے والے کیمرے و دیگر آلات رکھے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عجائب گھر کے مالک عودۃ العطوی نے بتایا میوزیم میں نایاب کیمرے اور فوٹوگرافری میں استعمال ہونے والے پرانے آلات کو ایک جگہ رکھنے میں کامیاب رہا ہوں۔
میوزیم کے مخصوص حصے میں ’باکس کیمرے‘، ’سینما کیمرے‘، زیرآب استعمال ہونے والے کیمرے نیز فلیش جو سو سال سے زیادہ پرانے ہیں رکھے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے ماضی میں سعودی میڈیا میں استعمال ہونے والی تمام قدیم اشیا نیز اہم ترین مقامی اور عرب اخبارات کے ابتدائی شمارے بھی رکھے ہیں۔
عجائب گھر کے مالک نے سعودی میڈیا کے اس گوشے میں موجود تمام آلات اور قدیم جرائد کو محفوظ کرنے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں اسے اپنی زندگی کا تجربہ سمجھتا ہوں دراصل یہ گوشہ میڈیا کے کامیاب سفر کی کہانی بیان کرتا ہے‘۔
نایاب کلاسک کیمروں اور سیٹلائٹ سے منسلک ہونے والی قدیم مشینوں، آڈیو ویڈیو آلات کی ایک تاریخ بھی ہے جو دیکھنے والوں کو میڈیا کے قدیم دور سے آگاہ کراتی ہے۔
