پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی شہریوں کو لوٹنے والے افراد کو تلاش کر کے فورا گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں دو سعودی شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا گیا تھا۔
دو نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ سے دھمکایا اور آئی فون پرو15 چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
30 اور 35 برس کے دو سعودی شہری سیاحت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے موبائل ضبط کیے جائیں گے۔‘