Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ریجن کا جدر پارک قدرتی حسن سے مالا مال

پارک 30 ہزار مربع میٹر ہے، بیشتر جنگلات اور سبزے پر مشتمل ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی کمشنری میں بنی حسن پارک اپنے قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہے۔
پارک کے خوبصورت مناظر کے چرچے مملکت کے طول وعرض میں پھیل رہے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق قدرتی حسن سے مالا مال ’جدر پارک‘ نہ صرف الباحہ ریجن کے شہریوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے بلکہ دیگر ریجنز سے آنے والے بھی اس پارک میں خاص طور پر آتے ہیں اور یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بلدیہ کے ریجنل نگران انجینیئرخالد الغامدی نے بتایا جدر پارک کے قدرتی مناظر انتہائی دلفریب ہیں۔
پارک 30 ہزار مربع میٹر ہے جس میں سے 17 ہزار مربع میٹر کا علاقہ جنگلات اور سبزے پر مشتمل ہے۔

پارک میں 2 ہزار میٹر طویل واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

پارک میں 2 ہزار میٹر طویل واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے جبکہ 2182 میٹر طویل پانی کی نالیاں ہیں جن سے قدرتی ماحول مزید خوبصورت ہو جاتا ہے۔
پارک کے حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوبصورت تحفہ ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔
یہاں آنے کے بعد ہر شخص فطرت کے حسن میں کھو جاتا ہے اورکچھ دیر کے لیے غم اور پریشانی کو فراموش کردیتا ہے۔

شیئر: