بیرون ملک سے 9 لاکھ 35 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
بیرون ملک سے 9 لاکھ 35 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
پیر 3 جون 2024 18:28
ایئرپورٹس پر کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ جوازت)
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے اتوار دو جون تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 9 لاکھ 35 ہزار966 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 8 لاکھ 96 ہزار287 عازمین فضائی راستے، 37 ہزار 280 زمینی اور دو ہزار 399 بحری راستے سے پہنچے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے’ وہ عازمین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے‘۔
قبل ازیں ’جوازات‘ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی نے بتایا تھا ’ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کی خدمت کےلیے 138 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی ڈیوائسز فراہم کی گئی ہیں‘۔
یاد رہے محکمہ پاسپورٹ نے رمضان میں عمرہ زائرین کی مملکت آمد کےعمل کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا تھا۔
تمام بین الاقوامی پورٹس پر تمام ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔