Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

62 ہزار سے زیادہ پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج پہنچیں گے(فوٹو: وزارت مذہبی امور)
 ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ سنیچر یکم جون تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری جبکہ نجی حج سکیم کے ذریعے ساڑھے 15 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے 
یاد رہے کہ اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری عازمین حج اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین کی میزبانی کرے گا۔ 
ترجمان نے بتایا سعودی حکام کے تعاون سے مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی ہے۔
موبائل ایپ پاک حج ، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اور چار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمینِ حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ 
عازمینِ حج کو کھانے، سفری و رہائشی سہولتوں کےلیے 511 پاکستانی معاونین دن رات کی شفٹوں میں مصروف عمل ہیں۔ 
گذشتہ 23 دنوں میں خوراک کی 570، رہائش کی 1460 جبکہ ٹرانسپورٹ کی 388 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 
مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر تعینات گائیڈز نے اب تک 24 ہزار 629 مرتبہ عازمین کو رہنمائی  فراہم کی ہے۔

شیئر: