Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹار فٹبالر سالم الدوسری پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے؟

ریاض میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں بھی شریک نہیں ہوئے(فوٹو: اخبار24)
 پاکستان اور سعودی عرب مابین فیفا کوایفائرراؤنڈ 2 کا میچ جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔
 سعودی سٹار فٹبالر الھلال کے سالم الدوسری کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔
اخبار 24 کے مطابق سالم الدوسری پیر کو ریاض میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے پٹھوں میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد انفرادی طور پر خصوصی ورزش کی تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں۔
سعودی گرین ٹیم کے اطالوی ٹیکنیکل ڈائریکٹر روبرٹو مانچینی کا کہنا تھا الدوسری کی طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے سعودی قومی ٹیم بدھ کو ریاض سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی جہاں وہ جمعرات کو ہونے والے میچ میں پاکستانی فٹبال ٹیم کے مد مقابل ہوگی۔
خیال رہے ایشین کپ کوالیفائرز کے آخری مرحلے میں سعودی ٹیم گروپ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس میں تاجکستان،پاکستان اور اردن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شیئر: