Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے مقابلے کے لیے سعودی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری

’ٹیم نے مختلف مشقیں کی ہیں جبکہ دو حصوں میں تقسیم کرکے مختلف تکنیک سکھائی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
جمعرات کو پاکستانی قومی ٹیم سے مقابلے کے لیے سعودی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ریاض میں جاری ہے۔
سپورٹس 24 کے مطابق سعودی قومی ٹیم کے کوچ روبرتو مانشینی کی نگرانی میں ٹیم نے مختلف مشقیں کی ہیں جبکہ ٹیم کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مختلف تکنیک سکھائی گئیں۔
اس کے ساتھ معروف کھلاڑی سلطان الغنام نے بھی ٹیم کے باقی افراد کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیا جبکہ سٹار فٹبالر سالم الدوسری نے بند ہال میں ورزش پر اکتفا کی ۔
آج منگل کو بھی ٹیم کی مشقیں جاری رہیں گے جبکہ شام 7 بجے ٹیم کے افراد کو آخری مرتبہ سکھائی جانے والے تکنیک کا اعادہ کیا جائے گا۔

شیئر: