الہلال اور النصر کے کھلاڑیوں کی شمولیت سے سعودی فٹبال ٹیم مکمل ہوگئی
’سعودی قومی ٹیم کا پاکستان کے ساتھ میچ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ کپ کے فائنل میچ کے اختتام کے بعد الہلال اور النصر ٹیموں کے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الہلال اور النصر کے کھلاڑیوں کی شمولیت سے سعودی قومی ٹیم مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستانی ٹیم کے مقابلے کے لیے سعودی قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ریاض میں جاری ہے جہاں آج صبح فٹنس کے لیے ورزش کرائی گئی جبکہ شام کو گراؤنڈ میں پریکٹس کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی قومی ٹیم کا پاکستان کے ساتھ میچ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونا ہے ۔
یہ میچ فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائی اور ایشیا کپ 2027 کے لیے ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب گروپ میں 10 پوائنٹ کے ساتھ اول پوزیشن پر ہے جبکہ اردن 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
تاجکستان کے پاس 5 پوائنٹ ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کئے۔