مصری عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ پہنچ گیا
’اشرقت کے ذڑیعہ امسال 55 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
اشرقت کمپنی کے ذریعہ مصر سے ایک ہزار افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اشرقت کے ذڑیعہ امسال 55 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
جدہ پہنچنے پر عازمین حج کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے انہیں تحائف، کھجور اور سعودی قہوہ پیش کیا گیا۔
ادارے کے سربراہ احمد تمار نے کہا ہے کہ ’مصری عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اشرقت کے ذریعہ آنے والے تمام ممالک کے عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے لیے بہترین ماحول کا انتظام کیا ہوا ہے‘۔
’ہم چاہتے ہیں کہ عازمین مقدس سفر سے بہترین یادیں لے کر واپس جائیں‘۔