Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال ایام حج میں بارش کے امکانات کتنے فیصد ہیں؟

موسمی حالات سے مسلسل باخبر رکھنے کے لیے جدید راڈار سسٹم نصب ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے جنرل سپروائزر عبدالعزیز الحربی نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔‘
حجاج کو موسمی حالات سے مسلسل باخبر رکھنے کے لیے جدید ترین راڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
سبق کے مطابق مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موسمیات کے جنرل سپروائزر نے مزید کہا کہ ’اس سال حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد ہو سکتا ہے‘۔
 موسمی حالات سے مختلف ممالک کے حجاج کو بروقت آگاہ رکھنے کےلیے پانچ زبانوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پرآگاہی فراہم کی جائے گی۔
موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام  کا کنہا تھا بارش کا امکان کم ہے لیکن طائف کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل بن سکتے ہیں اور اس کے اثرات حج مقامات تک پھیل سکتے یہں۔ 
موسمی حالات سے باخبررہنے کے لیے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مشاعر مقدسہ کے محتلف مقامات پر جدید ترین اور حساس راڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں جن میں متحرک راڈار بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت میں حج کے ایام میں موسم کی مسلسل نگرانی کا بھی آغاز کیا ہے۔

شیئر: