مصر میں سعودی سفارتخانے نے بدھ کو کہا ہے کہ’ انہیں مصری حکام کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ لاپتہ سعودی شہری ہتان بن غازی شطا کی نعش مل گئی‘۔
عرب نیوز کے مطابق نعش کی شناخت کے لیے ڈی این اے سیمپل لیا گیا اور یہ سعودی شہری سے میچ کرتے ہیں۔
سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ہتان بن غازی شطا کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا۔
قبل ازیں سفارتخانے سفارتخانے نے بیان میں واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے مصری حکام کو کوششوں کو سراہا۔
قبل ازیں سفارتخانے نے کہا تھا مصری دار الحکومت قاہرہ میں سعودی شہری ہتان بن غازی شطا لا پتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
’لاپتہ ہونے والے شہری کو تلاش کرنے کے لیے سفارتخانہ مصری حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں‘۔
سعودی شہری التجمع الخامس نامی علاقے میں رہائش پذیر تھا اور نگراں کیمروں سے اسے رہائش سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔