قاہرہ میں لاپتہ ہونے والے سعودی شہری کی تلاش جاری
’لاپتہ ہونے والے شہری کو تلاش کرنے کے لیے سفارتخانہ مصری حکام سے مسلسل رابطے میں ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مصری دار الحکومت قاہرہ میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ سعودی شہری ہتان بن غازی شطا لا پتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والے شہری کو تلاش کرنے کے لیے سفارتخانہ مصری حکام سے مسلسل رابطے میں ہے‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری التجمع الخامس نامی علاقے میں رہائش پذیر تھا اور نگراں کیمروں سے اسے رہائش سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے‘۔
’مقامی پولیس اسے تلاش کر رہی ہے جبکہ سفارتخانہ مذکورہ شہری کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہے‘۔