Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں سعودی شہریوں کو لوٹنے والا ایک ملزم گرفتار، موبائل برآمد

30 اور 35 برس کے دو سعودی شہری سیاحت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے (فوٹو اے ایف پی)
اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ سے سعودی شہریوں سے موبائل فون چھینے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دونوں موبائل برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پیر کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔‘
اسلام آباد پولیس نے موبائل ٹیکنالوجی، کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا۔‘
بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جا کر  برآمد شدہ موبائل فون متعلقہ حکام کے سپرد کیے۔
پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی شہریوں کو لوٹنے نوٹس لیا تھا اور ملزمان کو تلاش کر کے فوراً گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ اتوار کو اسلام آباد میں دو سعودی شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا گیا تھا۔
دو نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ سے دھمکایا اور آئی فون پرو15 چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ 30 اور 35 برس کے دو سعودی شہری سیاحت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ملزم کی گرفتاری اور موبائل فون برآمد کرنے پر مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے۔
 

شیئر: