Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’جدہ میں ورلڈ پول چیمپیئن شپ کیریئر کا بہترین ایونٹ ہے‘

دنیا کے 128 عظیم کیوئسٹ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو میچ روم پول
ورلڈ پول چیمپیئن شپ 2024 میں حصہ لینے والے عالمی پیشہ ور سنوکر کھلاڑی جدہ میں ہونے والے اس ایونٹ کو کیریئر کا سب سے بڑا اور بہترین ٹورنامنٹ قرار دے رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ورلڈ نائن بال سنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے 33 ویں ایڈیشن کی  میزبانی پرنس عبداللہ الفیصل سٹی سپورٹس ہال کے گرین ہالز میں کی جارہی ہے جو 8 جون تک کی جاری  رہے گی۔
دنیا کے 128 عظیم کیوئسٹ عالمی ٹائٹل کے حصول کے لیے چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں، جس کی کوریج 90 سے زیادہ ممالک میں نشر ہو رہی ہے اور آئندہ ایڈیشنز کے لیے نیا معیار مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر عالمی نمبر 3 اور سابق چیمپیئن شین وان بوئننگ جو دنیا کے مانے ہوئے کیوئسٹ ہیں انہوں نے کہا ’مجھے نہیں لگتا کہ ایسا زورشور پہلے کبھی دیکھا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ورلڈ پول چیمپئن شپ شاید میرے پورے کیریئر کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ ہے۔
ملکت میں ہونے والے بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملنے پر مجھے خوشی ہے اور امید ہے کہ طویل عرصے تک یہاں اپنا کھیل جاری رکھ سکوں گا۔
عالمی نمبر ون اور موجودہ چیمپئن ہیں ہسپانوی سٹار فرانسسکو سانچیز روئز نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کے سب سے بڑے ایونٹ میں عالمی چیمپیئن شپ کا دفاع کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

وژن2030 کے تحت مملکت میں 100 سے زائد بین الاقوامی مقابلے ہوئے ہیں۔ فوٹو میچ روم پول

ورلڈ نائن بال ٹور کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سانچیز روئز نے کہا کہ یہ نئی منزل ہمارے کھیل کو عالمی سطح پر مزید ترقی دے گی، مستقبل اس سے بھی زیادہ امید افزا ہے کہ ہم یہاں موجود ہیں اور یہی ضرورت ہے۔
ورلڈ پول چیمپئن شپ سعودی عرب بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن، وزارت کھیل اور پروموٹر میچ روم ملٹی سپورٹ کے درمیان 10 سالہ معاہدے کا آغاز ہے۔

ورلڈ پول چیمپئن شپ کیریئر کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ایونٹ میں شامل واحد خاتون ورلڈ نائن بال ٹور جرمن کھلاڑی پیا فلر نے کہا ہے ’یہ سب سے بہترین سیٹ اپ اور کھیلنے کا بہترین ماحول ہے جو میں نے آج تک دیکھا ہے۔
پیا فلر نے کہا کہ سعودی عرب میں آنا اور اس جگہ کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے اور بطور کھلاڑی میرے لیے ناقابل یقین تجربہ ہے۔
بہترین منظم ٹورنامنٹ میں انتہائی مہمان نواز لوگوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔

جدہ میں یہ بہترین منظم چیمپئن شپ ہے یہاں آ کر خوشی ہوئی۔  فوٹو عرب نیوز

سنگاپور کے ایلوسیئس یاپ اور ورلڈ نمبر 9 کھلاڑی نے بھی گرین ہالز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے’ نائن بال ٹور کے لیے یہ شاندار مقامات میں سے ایک ہے، کھیلنے کے لیے یہاں آنا ابتدائی مرحلہ ہے جو جاری رہے گا۔
سعودی وژن 2030 کے 2015 میں متعارف کرائے جانے کے بعد مملکت میں 100 سے زیادہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں فٹ بال، فارمولا ون، باکسنگ، سپورٹس، گولف، ٹینس اور  دیگر بہت سے کھیل شامل ہے۔

شیئر: