ریاض میں شہری دفاع کی ٹیموں نے 2 ورکشاپس اور ایک گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
#الدفاع_المدني بالرياض يخمد حريقاً في ورشتين بحي السلي، ولا إصابات. pic.twitter.com/4Kkia6Xslx
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) June 6, 2024
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ ریاض کے السلی محلے میں واقع ایک ورکشاپ میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کا دائرہ محدود کردیا اور آگ بجھا دی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
#الدفاع_المدني بالرياض يخمد حريقًا في مركبة على طريق الملك فهد، ولا إصابات. pic.twitter.com/z0z0wAz9PT
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) June 6, 2024