Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 15، عید الاضحیٰ 16 جون کو

سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند دکھائی دے گیا۔ کل بروز جمعہ المبارک یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہوگا۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 ذوالقعدہ 1445 ہجری کی شام ذوالحجہ کے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی ۔
سپریم کورٹ کے بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ام القری کینلڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم 9 ذوالحجہ بروز سنیچر 15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔
واضح رہے سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام علاقوں میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعرات کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھیں۔

شیئر: