Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ 9 مئی کو تھا ( فوٹو:ایس پی اے)
سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ذو الحجہ کا چاند کل جمعرات کو دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ 9 مئی کو تھا جس کے حساب سے کل جمعرات 6 جون کو 29 ذو القعدہ بنتا ہے‘۔
’اس بنا پر عوام الناس سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے‘۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’رویت ہلال کمیٹیاں اور عوام الناس میں جو کوبھی ہلال دیکھے تو اسے چاہئے کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرالے‘۔

شیئر: