Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والی سب سے معمر 104 سالہ عراقی خاتون عازم حج

اس سال عراق سے 33 ہزار عازمین کی سعودی عرب آمد متوقع ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
عراق سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون کاظمیہ حاتم اس سال اب تک  مملکت آنے والی سب سے معمر عازم حج ہیں۔
کاظمیہ حاتم عراق سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہیں جہاں ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سال عراق سے 33 ہزار سے زیادہ عازمین کی سعودی عرب آمد متوقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عراقی حج مشن کے علی عبد الرضا خزیم مسجد نبوی کی زیارت کے بعد  معمر عازم حج کے ساتھ حرمین ٹرین کے ذریعے مدینہ سے مکہ مکرمہ پہنچے۔
ان کا کہنا تھا’ کاظمیہ خاتم فریضہ حج کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی موجودگی عراقی حج مشن اور عراقی کمیونٹی کے لیے فخر اور مسرت کا باعث ہے‘۔
’معمرخاتون عازم حج کی صحت صحت اچھی ہے تاہم ان کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے‘۔
کاظمیہ خاتم کا کہنا تھا’ وہ فریضہ حج کےلیے مملکت آکر خوش ہیں۔ انہوں نے پرتپاک خیرمقدم اور فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا‘۔

شیئر: