Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر ترک خاتون کا سفر حج کیسے آسان ہوا؟

’مکہ روٹ‘ پروگرام کے منتظمین نے معمر خاتون کے تمام مسائل فوری حل کر دیے (فوٹو: ایس پی اے)
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر71 سالہ عازم حج خاتون گلشن توسن کا کہنا ہے کہ ’اس عمر میں تنہا سفر کا سوچ کر پریشان تھی مگرایئرپورٹ پر پہنچ کر ایسا محسوس ہوا کہ میں تنہا نہیں ہوں۔‘
 ان کا کہنا تھا کہ ’مکہ روٹ‘ پروگرام کے منتظمین نے وہ مثالی کام کیا ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا‘۔
’اب نہ پریشانی ہے اور نہ کوئی مسئلہ کیونکہ تمام معاملات بہتر طریقے سے انجام پا گئے اور ہمراہ آنے والوں کی وجہ سے تنہائی کی مشکل بھی نہیں رہی۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق انقرہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پرموجود 71 سالہ پریشان حال ترک خاتوں خود سے یہ سوال کررہی تھیں کہ میں حج پرجا سکوں گی؟ کیا میں خواب دیکھ رہی ہوں؟ اس عمر میں کس طرح تمام مناسک ادا کروں گی؟
ایئرپورٹ پر موجود ’مکہ روٹ ‘ کی ٹیم میں موجود ایک اہلکار نے پریشان حال معمر خاتون کو دیکھا تو ان کی مادری زبان میں وجہ دریافت کی۔
خاتون نے انتہائی دکھ بھرے لہجے میں بتایا کہ کافی عرصے سے حج کے لیے درخواست دی تھی اس دوران شوہر کا انتقال ہوگیا اور تنہا رہ گئی۔ اب اس برس حج کے لیے نام نکلا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ حج کا سفر اس قدر آسان ہو جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے بتایا کہ ’اپنی سہیلی کے ساتھ اکھٹے حج پر جانا تھا مگرسفر سے محض چند دن قبل اسے برین ہمیرج ہو گیا مگر میں یہ مقدس سفر کرنا چاہتی ہوں۔ پریشانی یہ ہے کہ اس عمر میں سفر کی مشکلات کس طرح برداشت کرسکوں گی۔‘
معمر خاتون کی داستان سن کراہلکار نے ان کے تمام مسائل حل کر دیے۔ انہیں دیکھ بھال کے لیے گروپ کے ساتھ کر دیا گیا۔
گلشن توسن کا کہنا تھا کہ ’میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ حج کا سفر اس قدر آسان ہو جائے گا، اب کوئی مشکل و پریشانی نہیں رہی۔‘

شیئر: