Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں‘، معمر مراکشی عازم حج خاتون کے تاثرات

مراکش کی معمر خاتون سعدیہ  قرعہ اندازی میں طویل انتظار کے بعد 86 سال کی عمر میں بالاخر پہلی بار فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مملکت پہنچ گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت پہنچنے پر معمر مراکشی خاتون کا کہنا تھا کہ قسمت نے ساتھ دیا اور اس بار حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا، گزشتہ کئی برسوں سے قسمت آزمانے کے لیے ایک سے زیادہ بار حصہ لیا۔
معمر عازم خاتون نے کہا کہ ’بالاخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور مکہ روٹ انیشیٹو پروگرام کے تحت اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچی ہوں۔‘

بالاخر میری دعائیں رنگ لائیں۔ (فوٹو سبق)

معمر خاتون کا کہنا تھا کہ ’خواہش اور دعائیں رنگ لائیں اور مراکش کے  کاسا بلانکا شہر (دارالبیضاء) کے محمد الخامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ روٹ انیشیٹو کے تحت بالاخر یہاں تک پہنچی ہوں۔‘
مراکشی خاتون کے ساتھ ان کا بیٹا عبدالرزاق بھی اس مرتبہ حج کے لیے آیا ہوا ہے۔
عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ یہاں عازمین کا بہت شاندار استقبال کیا جاتا ہے اور کاسابلانکا کے محمد الخامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے تحت تمام کارروائی منٹوں میں مکمل ہو گئی یہاں پہنچنے پر کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں ہوئی جس پر ہم اعلٰی سعودی قیادت و حکومتی عہدیداروں کے شکر گزار ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: