Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے جبوتی اور اریٹیریا میں آگ بھڑکادی

 
دبئی .... قطر نے اریٹیریا اور جبوتی کے درمیان کشیدگی کی آگ بھڑکا دی۔ جبوتی نے اریٹیریا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے قطر کے فوجی دستے کے انخلاءکے بعدسرحدی علاقے پر قبضہ کرلیا۔ قطر نے دونوں ملکوں کے درمیان تنازع طے کرانے کیلئے ثالثی کی تھی تاہم اس نے سفارتی نمائندگی کا درجہ کم کرنے پر اپنا فوجی دستہ جبوتی کی سرحد سے واپس بلالیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کا کہناہے کہ قطر نے جو حرکت کی وہ سفارتی روایات کے سراسر منافی ہے۔
 

شیئر: