Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں عارضی کارکنوں کےلیے 11 ہزار سے زائد ’اجیر‘ پرمٹ

بیرون مملکت سے بھی حج سیزن کے لیے کارکنوں کو لایا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اس سال حج 2024 کے لیے عارضی کارکنوں کےلیے 11 ہزار سے زائد ’اجیر‘ پرمٹ جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ میں حج ایام میں عارضی کارکنوں کی ضرورت کے پیش نظر وزارت افرادی قوت کی جانب سے ’اجیر‘ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
 ایسے غیرملکی کارکن جو کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی زیر کفالت مقیم ہیں ان کی خدمات عارضی طور پرکوئی اور کمپنی حاصل کرسکتی ہے جسے ایام حج میں افرادی قوت درکار ہو۔
اجیر پرمٹ کے ذریعے غیرملکی کارکنوں کو قانونی طورپر مختصر مدت کے لیے کسی اور سپانسر کے پاس کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
اجیرپرمٹ کے بغیردوسری جگہ یا اپنے اسپانسر کے علاوہ کہیں اورکام کرنا محنت قوانین کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے’ اس سال حج سیزن کے لیے 925 کمپنیوں کو 11 ہزار 715 اجیر پرمٹ جاری کیے گئے جو حج ایام میں درکار کمپنیوں کی افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرسکیں گے‘۔
بیرون مملکت سے عارضی طور پر بھی حج سیزن کے لیے کارکنوں کو لایا جاتا ہے۔
وزارت افرادی قوت نے اس سال حج سیزن کے لیے مجموعی طور پر 42 ہزار 853 سیزنل ویزے جاری کیے ہیں۔

شیئر: