سعودی عرب میں حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المربع نے اعلان کیا ہے کہ’ حج سیزن 2024 کے لیے اب تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 13 لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں‘۔
’جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ عازمین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہ ’محکمہ پاسپورٹ کی سیزنل انتظامی کمیٹیاں غیرقانونی افراد کو لے جانے والوں پر جرمانے کریں گی‘۔
حج پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی خلاف ورزی پر چھ ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ شامل ہے۔ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانے میں اضافہ کیا جائے گا۔
اگر ٹرانسپورٹر غیر سعودی ہے تو اسے سزا پوری کرنے کے بعد مملکت بدر کردیا جائے گا۔ عدالتی حکم سے گاڑی ضبط کرکے ایک مخصوص مدت کےلیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔