Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت، حجاج اور مشاعر مقدسہ کا امن ریڈ لائن ہے: محمد البسامی

سلامتی کو متاثر کرنے کی معمولی سی کوشش کے خلاف سختی سے نمٹیں گے( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر حج سکیورٹی امن کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ ’ مملکت، حجاج اور مشاعر مقدسہ کا امن ریڈ لائن ہے ، انہوں نے کہا ’حج سکیورٹی فورسز ایام حج میں امن عامہ، نظم وضبط میں خلل ڈالنے یا حجاج کی سلامتی کو متاثر کرنے کی معمولی سی بھی کوشش کے خلاف سختی سے نمٹے گی‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق محمد البسامی مکہ مکرمہ میں مشترکہ اداروں کی سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر ریپڈ فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن مقبول العمری، شہری دفاع کے حج امور کے سربراہ کرنل ڈاکٹر حمود الفرج، ایوی ایشن یکیورٹی کے سربراہ کرنل عبدالعزیز بن محمد الدریجان اور محکمہ جوازات میں حج ڈیسک کے نگران میجر جنرل ڈاکٹر صاح بن سعد المربع بھی موجود تھے۔
ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل البسامی نے کہا کہ ’حج سکیورٹی فورس کی اولین ترجیح حجاج  کی سلامتی و تحفظ ہے تاکہ وہ آرام و سکون فریضہ حج ادا کرکے سلامتی کے ساتھ اپنے وطن کو جائیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’حج ضوابط کا مقصد غیرقانونی طورپر حج کے لیے جانے والوں کو روکنا ہے تاکہ بیرون مملکت سے اور قانونی طورپر حج کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ حج کے مناسک آرام سے ادا کرسکیں‘۔
شہری دفاع کے سربراہ ڈاکٹر حمود الفرج کا کہنا تھا ’ حج امور کے حوالے سے دیگر اداروں کے تعاون سے مشترکہ منصوبے پرعمل درآمد جاری ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں شہری دفاع کے یونٹس اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں‘۔

شیئر: