Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کی کوسٹا ریکا کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

یہ ملاقات ایکشن فار دی اوشینز اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے سنیچر کوسٹیاریکا کے صدر روڈریگو شاویز سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات ایکشن فار دی اوشینز اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔
عادل الجبیر نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام اور کوسٹا ریکا کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات، مختلف شعبوں میں اسے بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عادل الجبیر سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی نے بھی ملاقات کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں عادل الجبیر سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے اوشین پیٹر تھامپسن نے بھی ملاقات کی۔
 سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان مختلف شعبوں خصوصا سمندر اور بحری وسائل سے متعلق مشترکہ تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے سی ای او ڈاکٹر محمد علی قربان، جمہوریہ پیرو میں سعودی سفیر ڈاکٹر حسن بن محمد الانصاری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
یاد رہے کہ عادل الجبیر کوسٹاریکا میں ایکشن فار دی اوشینز اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
اجلاس کا مقصد سمندر کے تحفظ سے متعلق عالمی سطح پر اہم امور کو اجاگر کرنا اور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کےلیے قابل عمل اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔

شیئر: