Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے امریکی اور کوسٹا ریکا کے حکام کی ملاقات

ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دوطفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے بدھ کو ریاض میں امریکی سنیٹر مچ میک کونل کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ کریم سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے مملکت کے کوسٹاریکا کے نان ریزیڈنٹ سفیر نے بھی ملاقات کی۔

شیئر: