Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے یو این انوائرمنٹل پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات

ماحولیات کا عالمی دن ہر سال پانچ جون کو منایا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں یو این انوائرمنٹل پروگرام کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیاتی ایشوز، سعودی عرب اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون، ماحولیات کےتحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹے کے لیے مملکت کے اقدامات اور دیگر کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات ماحولیات کےعالمی دن کے موقع پر ہوئی جو ہر سال پانچ جون کو منایا جاتا ہے۔
اس سال ’ہماری زمین ہمارا مستقبل‘ کی تھیم کے تحت یہ دن منایا جا رہا ہے۔
سعودی عرب نے اس موقع پر ریاض میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں فطرت کے تحفظ، زمین کی بحالی اور پائیدار طریقوں میں عالمی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شیئر: