سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو کوسٹا ریکا کے دارالحکومت میں ایکواڈور کی وزیر ماحولیات اور پانی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایکشن فار دی اوشینز اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ماحولیات اور موسمیاتی ایشوز اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں عادل الجبیر نے فرانس کے وزیرمملکت برائے بحری امور ہروی برویل، سپین کے وزیر ماحولیات ہیوگو مورن اور قطر کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر عبداللہ سے ملاقات کی۔
دوطرفہ تعلقات، ماحولیات اور موسمیاتی امور کے ایشوز اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جمہوریہ پیرو میں سعودی سفیرر ڈاکٹر حسن بن محمد الانصاری اور نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ کے سی ای اور ڈاکٹر محمدعلی قربان بھی موجود تھے۔