Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں اداکارہ قتل، لاش کھیتوں سے ملی

اداکارہ خوشبو پشتو ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ پشتو گانوں پر سٹیج ڈانس بھی کیا کرتی تھیں۔ (فائل فوٹو: ایکس)
صوبہ خیبر پختونخوا کی صوابی سے تعلق رکھنے والی پشتو شوبز کی اداکارہ خوشبو کو نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق خوشبو کی لاش پیر کو کھیتوں سے ملی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اداکارہ کے بھائی کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان کی جانب سے اداکارہ خوشبو کو شوبز میں کام کرنے سے منع کیا جاتا تھا، اور ان کی بات نہ ماننے پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ قتل کی تفتیش ہر زاویے سے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو پشتو ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ پشتو گانوں پر سٹیج ڈانس بھی کیا کرتی تھیں۔

شیئر: