Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے برکس اجلاس کے دوران وینزویلا کے ہم منصب کی ملاقات

مشترکہ ہم آہنگی کو تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوڈو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو برکس اجلاس کے موقع پر وینز ویلا کے ہم منصب ایڈورڈو گل پنٹو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ ہم آہنگی کو تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو برکس کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر نزنی نوگوروڈ پہنچے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ اجلاس کے دوران دوطرفہ ملاقاتوں میں برکس ممالک کے وزرا کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور اور ترجیحات، بین الاقوامی منظرنامے کی صورتحال اور دنیا کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر: