جی سی سی وزارتی اجلاس میں یمن کی صورتحال کا جائزہ، سعودی وزیر خارجہ کی شرکت
جی سی سی وزارتی اجلاس میں یمن کی صورتحال کا جائزہ، سعودی وزیر خارجہ کی شرکت
اتوار 9 جون 2024 19:46
تنازع کے حل کے لیےاقوام متحدہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو قطر دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
اجلاس کی صدارت قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا بین الاقوامی معیشت پر بحیرہ احمر میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کے اثرات اور یمن کے تنازع کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جامع سیاسی حل کےلیے کیے جانے والی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
جی سی سی کے وزارتی اجلاس میں یمنی بحران کے جامع سیاسی حل کےلیے کیے جانے والی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے جی سی سی، ترکیہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی,
اس موقع پر جی سی سی ترکیہ مشترکہ ایکشن پلان اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔