Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کےلیے خدمات، سعودی عرب کا کردار قابل تعریف: ملائیشین وزیر

وزیر مذہبی امور نے ملائیشین حج مشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور داتو محمد نعیم بن مختار نے عازمین حج کی خدمات کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ کے دورے کے دوران انہوں نے ملائیشین عازمین حج  کےلیے غیر معمولی خدمات اور مملکت آمد کے بعد سے انہیں تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے پر حج ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ملائیشین حج مشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عازمین حج کےلیے بہترین تجربے کی ضمانت کےلیے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے عازمین حج کو غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کےلیے مشارق الماسیہ کمپنی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
یاد رہے سعودی حکومت نے رواں سال  کےلیے 31 ہزار 600 ملائیشین عازمین حج کا کوٹہ رکھا ہے۔

شیئر: