Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کا ایک اور گروپ حج کےلیے سعودی عرب پہنچ گیا

80 ملکوں کے ایک ہزار 170 شاہی مہمان مملکت پہنچ چکے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے منگل کو خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت حج کے لیے آنے والے مزید 95 شاہی مہمانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اب تک 80 ملکوں کے ایک ہزار 170 شاہی مہمان مملکت پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزارت اسلامی امور اس پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

ان میں دو ہزارعازمین فلسطین میں ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں سے ہوں گے جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین ہوں گے۔
وزارت اسلامی امور اس پروگرام پر عمل درآمد اور نگرانی کرتی ہے۔
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایت پر شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم کمیٹیاں عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
مملکت پہنچنے والے شاہی مہمانوں نے سفرِ حج کو آسان بنانے پر سعودی قیادت اور وزارت اسلامی امور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: