Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کی 130 سالہ معمر عازم حج کا مملکت پہنچنے پر خیرمقدم

 130 سالہ الجزائری خاتون سارھودا ستیتی کا فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق السعودیہ کی پرواز سے مملکت پہنچنے پر الجزائری خاتون نے خوشی کا اظہار کیا۔ سعودی عرب اور اس کے عوام  کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
السعودیہ نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر حج کے لیے آنے والی سب سے معمر خاتون کی وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔

السعودیہ نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر معمر خاتون کی وڈیو پوسٹ کی ہے

قبل ازیں عراق سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون کاظمیہ حاتم حج کےلیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔
کاظمیہ خاتم کا کہنا تھا’ وہ فریضہ حج کےلیے مملکت آکر خوش ہیں۔ انہوں نے پرتپاک خیرمقدم اور فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا‘۔

شیئر: