Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفات کے خطبے کا ترجمہ اب 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں ایک ارب سامعین تک پہنچنا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ عرفات کے خطبے کا ترجمہ پروجیکٹ اب 50 زبانوں پر مشتمل ہوگا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں یہ اب تک کا سب سے بڑا ترجمہ پروجیکٹ  ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد اردو سمیت 50 زبانوں میں دنیا بھر میں ایک ارب سامعین تک پہنچنا ہے۔
2018 میں پہلی مرتبہ پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا۔ بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر دس کردی گئی۔ 2022 میں زبانوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔

2018 میں پہلی مرتبہ پانچ زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

2023  میں یہ تعداد بڑھا کر 20 کی گئی اور اب ایک دہائی کے کم  عرصے میں 50 زبانوں میں ترجمہ پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔
 یہ اہم منصوبہ مملکت کے مذہبی روادری، اعتدال اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے،اسلام کی حقیقی تصویر اور اس کی اعلی اقدار کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یاد رہے گزشتہ برس بھی فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہاؤسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی، فلپائنی اورفلپائنی میں خطبہ حج کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
خطبہ حج سمارٹ موبائل فون، حرمین  شریفین کی ویب سائٹ اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پیش ہوگا۔

شیئر: