Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو جدہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نےبحران کے حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کے حوالے سے مملکت کی خواہش اورسپورٹ کا اعادہ کیا۔ بحران کے نتیجے میں انسانی اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پربات چیت کی۔
یوکرینی صدر نے ممملکت کا دورہ کرنے اور سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمساعد بھی موجود تھے۔
یاد رہے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعودی بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: