سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو نے منگل کو وڈیو سربراہی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات پران کا شکریہ ادا کیا
ولی عہد نے جاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جلد جاپان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ’ جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وڈیو سربراہی اجلاس میں دوطرفہ مثالی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پرگفتگو کی گئی۔
اس موقع پر علاقائی اورعالمی معاملات اورباہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں جاپانی وزیر اعظم نے ولی عہد سے اسرائیلی حملوں کو روکنے کےلیے کی جانے والی کوششوں اور متاثرین کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کی۔
انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پرتسلیم کرنے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی حمایت کی۔
جاپانی وزیر اعظم نے دونوں برادر ملکوں کے مابین 70 سالہ تعلقات کو سراہا اور زوردیا کہ مملکت کے ساتھ تعاون خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اتصال مرئي بين سمو #ولي_العهد ورئيس وزراء #اليابان.#واس pic.twitter.com/Ir0qpcImQa
— واس الأخبار الملكية (@spagov) May 21, 2024