Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

السعودیہ اور ایئربس کے درمیان طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے درمیان بدھ  کو ٹیلی فون پر رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور موجودہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی ایئر لائنز اور ایئربس کے درمیان 105 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں، متعدد شعبوں میں موجود تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی تازہ صورتحال، جنگ کے خاتمے، ہر طرح کی کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کےلیے بین الاقوامی کوششوں اور رابطوں کو تیز کرنے اور مناسب انسانی امداد کی فراہمی پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: