Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے روسی عازم حج کے پیس میکر نصب کردیا

میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں روسی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ہارٹ ہیلتھ سینٹر کی میڈیکل ٹیم نے ایک 63 سالہ روسی عازم حج کی جان بچالی۔
ایس پی اے کے مطابق روسی شہری کو سینے میں درد کی شکایت پر ایمرجنسی کال پر ہلال احمر کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کارڈیک کیتھیٹرائزیشن یونٹ میں میڈیکل ٹیم نے ممکنہ دل کے دورے کو روکنے کےلیے ایک پیس میکر نصب کیا۔
روسی عازم حج پیس میکر نصب کیے جانے کے بعد کارڈیک آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور صحت بہتر ہورہی ہے۔
میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں روسی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

شیئر: