سعودی میڈیکل ٹیم نے پاکستانی عازم حج کی بینائی بحال کردی
جدید طبی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئی سرجری کی گئی ( فائل فوٹو)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ سٹی مکہ مکرمہ کے آئی ہیلتھ سینٹر کی میڈیکل ٹیم نے فوری اور درست سرجری کے ذریعے پچاس سالہ پاکستانی عازم حج کو نابینا ہونے سے بچا لیا۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے صحت مرکز نے بتایا کہ پاکستانی عازم حج کی بینائی اچانک چلی گئی تھی۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سینٹر میں مکمل طبی معائنہ کیا گیا جہاں پتہ چلا کہ ریٹینا اور پردہ بصارت میں خرابی کے باعث دائیں آنکھ متاثر ہوئی ہے۔
میڈیکل ٹیم نے بینائی بچانے کےلیے فوری طور موتیا بند کا آپریشن کیا اور ریٹنا کے حصے کو ٹھیک کیا اور سلیکون آئل کا انجکشن دیا گیا جس سے بینائی بتدریج واپس آگئی۔
یاد رہے کہ سعودی صحت مرکز کی ٹیم جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئی سرجری کرتی ہے۔