Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں آتشزدگی سے مرنے والے 49 ہوگئے، واقعہ کی تحقیقات کا حکم

کم از کم 43 زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ المنقف علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے مرنے والے 49 ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق  کم از کم 43 زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
امیر کویت نے ایک بیان میں آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کا حکم دیا اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا۔
کویتی نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے بتایا ’عمارت کے مالک کو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں لیا گیا ہے‘۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا ’ ہم ورکرز کی اوور کراوڈنگ کے مسئلے کو حل کریں گے‘۔
آتشزدگی کے بڑے واقعہ کے بعد میونسپلٹی کو جمعرات سے وارننگ دیے بغیر خلاف ورزی کرنے والی عمارتیں منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر: