Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا کویت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے علاقے المنقف کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ سے ہونے والی اموات پر امیر کویت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرنے والوں کے اہل خانہ، کویت کے عوام سے بھی دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بھی کویت کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت نے بیان میں کویت کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی آتشزدگی سے ہونے والی اموات پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کویت کی حکومت، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت، ہمدردی اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: