Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

آتشزدگی سے متعلق ضابطے کی قانونی کاروائی مکمل کرلی گئی(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے شہر بریدہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
 محکمہ شری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے متعلق ضابطے کیقانونی کاروائی مکمل کرلی گئی۔
محکمے نے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے گھروں میں آگ بجھانے کے آلات، اسموک ڈیٹیکٹر سمیت ضروری اشیا رکھنے پر زور دیا ہے۔

شیئر: