پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا نیا پنجابی گیت ’اینہا اکھیاں وچ پانواں کیویں کجلا وے اکھیاں وچ تو وسدا‘ گذشتہ ماہ ان کے یوٹیوب چینل پر لانچ ہوا جسے اب تک 53 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
میوزک ویڈیو میں اس گیت کو صوفیانہ مزاج اور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ گیت پہلی بار گایا گیا ہو۔ تقریباً 60 برس قبل گایا گیا یہ گیت پاکستان اور انڈیا کی پنجابی موسیقی کے مشترکہ ورثے، مزاج اور مقبولیت کی علامت بھی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سنیل دت اور نرگس دت کی ’ستاروں پر لکھی پریم کتھا‘Node ID: 864036