Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اطلاعات نے حج مقامات پر میڈیا دفاتر کا دورہ کیا

صحافیوں اور بین الاقوامی پارٹنرز کے لیے تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔(فوٹو: ایس یی اے)
سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے جمعے کو حج مقامات پر میڈیا دفاتر کا دورہ کیا۔
انہیں عرفات میں مناسک حج کی کوریج کےلیے سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کی جانب سے استعمال کی جانے والی تکنیک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر عرفات نے عرفات ٹاور کا بھی دورہ کیا۔ انہیں اتھارٹی کے موبائل ٹیلی ویژن سٹیوڈیو کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
سلمان بن یوسف الدوسری عرفات میں قائم میڈیا سینٹر گئے جہاں صحافیوں اور بین الاقوامی پارٹنرز کے لیے تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔
انہو ں نے منی میں وزارت کے دفاتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا معائنہ کیا۔

اتھارٹی کے پاس 100 موبائل کیمرے ارو 100 نامہ نگار اور براڈ کاسٹر ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر اطلاعات نے عازمین حج کی خدمت کے لیے مملکت کی کوششوں کو فروغ دینے میں میڈیا کے پروفیشنل افراد کے اہم کردار پر زور دیا۔
انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے مناسک حج میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش سے بھی آگاہ کیا۔
سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے پاس تقریبا 100 موبائل کیمرے ارو 100 نامہ نگار اور براڈ کاسٹر ہیں۔
وزارت نے لاجسٹک خدمات کو سپورٹ کرنے اور بارہ زبانوں میں 700 سے زیادہ نیوز آئٹمز تیار کرنے کے لیے ایک آپریشن روم قائم کیا ہے۔
پروڈکشن ٹیمیں نیوز ایڈیٹنگ اور فیلڈ کوریج میں مہارت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہیں۔

شیئر: