سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ رواں سال حج 2024 میں داخلی عازمین حج میں ویکسینیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے کہا’ 150عازمین کے حج پرمٹ ویکسینیشن کورس مکمل کرنے میں ناکامی پر منسوخ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عازمین حج کی ہیلتھ اور سیفٹی اولین ترجیح ہے تاکہ عازمین اچھی صحت کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکیں‘۔
وزارت نے عازمین کو متعدی بیماریوں سے بچانے اور حج مقامات پر صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدمات کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ وزارت نے داخلی عازمین حج سے کہا تھا کہ وہ حج سے پہلے ویکسینیشن کورس مکمل کریں اور صحتی ایپ کے ذریعے اسے اپ لوڈ کرائیں۔