عازمین حج کی رہائش اور استقبالیہ مراکز میں زمزم کی 35 ملین بوتلیں تقسیم
’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو زمزم کی فراہمی یقینی بنا ئے ہوئے ہے(فوٹو: ایس پی اے)
الزمازمہ کمپنی نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائش اور استقبالیہ مراکز میں زمزم کی 35 ملین سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے کہ عازمین سفر حج کے دوران آب زمزم آسانی سے حاصل کرسکیں۔
الزمازمہ کمپنی کے بورڈ ممبر یاسر بن سلیمان نے زمزم فراہم کرنے والی ٹیموں کے جذبے کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمزم کی تقسیم ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی جو وزارت حج وعمرہ کے نسک پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہے۔

عازمین کو 330 ملی لٹرزم زم کی بوتل فراہم کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
یاد رہے ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو ان کی رہائش تک آب زمزم کی فراہمی یقینی بنا ئے ہوئے ہے۔
عازمین کے استقبالیہ مراکز پر 330 ملی لٹرزم زم کی بوتل فراہم کی جا رہی ہے۔ مملکت سے واپسی پر بھی انہیں زم زم فراہم کیا جاتا ہے ہے۔
عازمین حج آب زم زم نہ ملنے کی صورت میں اپنے کارڈ کے ‘کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے آرڈر دے سکتے ہیں۔ انہیں زم زم ان کی رہائش پر فراہم کیا جاتا ہے۔