سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال حج 2024 میں خادم حرمین شریفین پروگرام کی میزبانی میں حج کرنے والے شاہی مہمانوں کی قربانی کے جانوروں کے اخراجات بھی خود ادا کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سال 88 ملکوں سے تعلق رکھنے والے تین ہزار 332 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا ہے جسں میں دو ہزار عازمین فلسطین میں ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین تھے۔
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے اس شاہی اقدام کو تمام مسلمانوں کے لیے ان کے فراخدلانہ عطیات کی توسیع قرار دیا ہے۔
شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے قائم کمیٹیاں عازمین کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے، طعام و قیام، آمد و رفت کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
ایک جامع نظام کے تحت شاہی مہمانوں کی سعودی عرب آمد اور روانگی تک انہیں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔